لیڈر آتے جاتے رہتے ہیں، جمہوری سسٹم کو کامیابی سے چلنا چاہئے: حمزہ شہباز

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حقیقی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط نظام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، لیڈر آتے جاتے رہتے ہیں لیکن جمہوری سسٹم کو کامیابی کے ساتھ آگے چلنا چاہیے۔ قوموں کی تعمیر میں چین کامیابی کیلئے ایک زندہ مثال ہے جس نے اچھی منصوبہ بندی اوربہترین ہوم ورک کے ساتھ اکنامک پاور بننے کے بعد کامیاب خارجہ پالیسی بھی دی، وہ گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں چین کے انٹر نیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹرزینگ شی سانگ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کر رہے تھے حمزہ شہباز نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں چین کی پاکستان کے ساتھ شراکت تاریخی اقدام ہے جس کی بہترین منصوبہ بندی کوپاکستان بالخصوص پنجاب حکومت بھی اپنے منصوبوں میں شامل کرے گی انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر ہم سب کو فخر ہے جس کے ثمرات پاکستان کی ترقی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔ حمزہ شہبازنے پاک چین دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ دو اچھے دوست اب دو اچھے بھائی بن چکے ہیں اوراس لازوال دوستی پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ زینگ شی سانگ نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہیں بیجنگ میں ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پنجاب کی ترقی کو سراہا اور مستقبل میں پاکستان بالخصوص پنجاب کی سیاست میں حمزہ شہباز کے فعال کردار کی توقع ظاہر کی انہوں نے چین کے سیاسی نظام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں کثیر الجماعتی نظام کامیاب نہیں ہوا ،حکومتی پارٹی کے اندر مضبوط احتساب کیا جاتا ہے اور عوامی نمائندوں کی ورکنگ کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ملاقات کے اختتام پر حمزہ شہباز نے معزز مہمان کو لاہور کے شاہی قلعہ کی پینٹنگ بطور تحفہ پیش کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاک چین دوستی کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی چین ایک معاشی طاقت ہے جس کی شراکت سے موٹر وے اور سی پیک کے منصوبے مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم اپنے مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہی ہے انشاء اللہ 2018ء کے عام انتخابات میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھی سرخرو ہوں گے ہماری کامیاب پالیسیوں کے باعث لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...