نیشنل ایکشن پلان پر صحیح عملدرآمد نہیں ہوا، جتنا قصور وزارت داخلہ اتنا صوبوں کا بھی ہے: فاروق ستار

کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صحیح طرح سے نہیں ہوا اس حوالے سے جتنا قصور وزارت داخلہ کا ہے اتنا ہی صوبوں کا بھی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف حکومتیں ملکر اقدامات کریں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کی رپورٹ اہم ہے‘ نیشنل ایکشن پلان پر صوبائی حکومتوں نے مناسب کردار ادا نہیں کیا‘ ہاتھوں میں اسلحہ دینے والوں کا بھی احتساب کرنا ہوگا‘ حکومت کو کتب میلوں اور لائبریریوں کی سرپرستی کرنی چاہئے۔ دیرپا امن کے لئے علم کاہونا ضروری ہے علم اور لائبریری بہت سی ناانصافیوں کا توڑ ہیں۔ امید ہے ہم سب کے میئر وسیم اختر لائبریریوں کی سرپرستی کریں گے۔ نصاب ذہن کھولنے کے لئے ہونا چاہئے بند کرنے کے لئے نہیں۔ انہوں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بہت سے نکات ایسے ہیں جن پر عمل درآمد صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر صوبائی حکومتوں نے مناسب کردار ادا نہیں کیا۔ دہشت گردی کو علامتی طور پر ختم کیا گیا لیکن جرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر نہیں پھینکا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...