ترکی سے فری ٹریڈ معاہدہ میں تاخیر، وزیر اعظم کی وزارت تجارت پر برہمی

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان فری ٹریڈ معاہدہ میں مسلسل تاخیر پر وزارت تجارت پر برہمی کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت تجارت حکام کو پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دسمبر میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی مگر وزارت تجارت نے معاہدے کیلئے ابھی تک کام شروع نہیں کیا۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد کرنا ممکن نہیں ابھی تک کسی بھی فرم نے ابتدائی مسودہ سائن نہیں کیا ذرائع نے بتایا کہ اگر پاکستان کسی بھی ملک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے میں جلدی کرے گا تو اس کا نقصان پاکستان کو ہو سکتا ہے اس لئے اعلی حکام نے وزیر تجارت کو پیغام بھیجا کہ وزیر اعظم کے تحفطات دور کئے جائیں ۔ ترکی کے صدر طیب اردوگان کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے فری ٹریڈ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا تھا باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر پر لے جانے کا عہد کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن