انڈونیشیا میں فصائیہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

Dec 19, 2016

جکارتہ(آن لائن+اے ایف پی) انڈونیشیا میں فضائیہ کارگو طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس وجہ سے طیارے میں سوار 13 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں افراد میں جہاز کے 3پائلٹ اور 10 فوجی اہلکار تھے۔حکام کے مطابق ایئرفورس کا ہرکولس سی 130 طیارہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں کھانے پینے کی اشیاء منتقل کی جا رہی تھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرفورس کے چیف آف سٹاف آگسٹ سپریانتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طیارہ انڈونیشیا کے شہر ٹمیکا سے ومینا جاتے ہوئے اپنی منزل کے قریب ہی راستے میں موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی علاقے میں اتوار کی صبح گرکر تباہ ہوا۔انڈونیشیا کے ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنل کے ڈائریکٹر آئیون احمد رسکی ٹائٹس نے کہا کہ ملبے اور لاشوں کو ومینا منتقل کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جون میں بھی انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک طیارہ سماٹرا جزیرے کے شہر مدان کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا، جس وجہ سے طیارے میں سوار تمام 116 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رواں برس مارچ میں بھی انڈونیشیا کا ایک فوجی جہاز وسطی علاقے سولاویسی میں گر کر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ رواں برس جولائی میں فوجی طیارہ تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں