ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بگڑ گئی، جناح ہسپتال امراض قلب کے شعبہ میں منتقل

Dec 19, 2016 | 21:52

ویب ڈیسک

 پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں جناح ہسپتال کے امراض قلب کے شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کو این آئی سی وی ڈی کے سی سی یو وارڈ میںمنتقل کردیا گیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ ڈاکٹر زاہد جمال نے کیا۔ آئی این پی کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو دل کا دورہ پڑا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو فون کرکے ڈاکٹر عاصم کی خیریت دریافت کی اور انہیں ڈاکٹر عاصم کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں