ذہنی صحت کے مختلف پہلوﺅں اوراسکی اہمیت اجاگرکرنے سے متعلق سیمینار

کرا چی(ہیلتھ رپورٹر ) ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ڈیپارٹمنٹ آف سیکریٹری اور بیہیوریل سائینسز کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد ذہنی صحت کے مختلف پہلو اور اسکی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا، ملکی سطح پراسکے اسباب اور ذہنی صحت کی نشوونما، بقا، استحکام اور علاج کے لیے متعدد مینٹل ہیلتھ کیئر سسٹم،ہولسٹک تھراپیوٹک اپروچ کا فروغ تھا۔ پروگرام تین حصوں پر مشتمل تھا، ٹاک سیشن ، پینل ڈسکشن اور آخر میں ورکشاپ آرمی پبلک سکول کے شہدا کے نام تھی۔ مہمانِ خصوصی سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو تھے اور کی نوٹ اسپیکر پشاور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان تھے۔ جناح ہسپتال کی ایگز یکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن