کراچی، حید ر آبا د ، سجا و ل (اسٹاف رپورٹر+ نیٹ نیوز، نامہ نگا ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کے سوا تمام سیا سی جماعتوں کو ’بلبلہ‘ پارٹی قرار دے دیا۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاﺅس میں ہونےوالے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، فریال تالپور، مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں اور مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں بلبلہ پارٹیاں ہیں، پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔حید ر آبا د میں سینئر صحا فی و سا بق رکن قو می اسمبلی قاضی اسد عا بد کی رہا ئش گاہ میں کا رکنو ں سے ۔۔۔ٹیکنا لو جی کے ذریعے خطا ب کر تے ہوئے بلا ول بھٹو زردا ی نے کہا کہ شہید بی بی کی راہ میںرکا ﺅ ٹ ڈالنے کے لئے ان پر متعدد بار خو فنا ک حملے کئے گئے محترمہ شہید نے بر وقت ہر جگہ آمر اور دہشت گردوں کو للکارا انہو ں نے کہا کہ بی بی شہید 30 سال تک اپنی دھر تی کا دفاع کر تی رہیں حکو مت اور اپو زیشن میں رہ کر بھی جمہو ریت کے لئے کر دا ر ادا کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ محترمہ 27 دسمبر کو بزدل دہشت گردوں کے وار کا نشانہ بنیں تا ہم انہو ں نے جمہوری جد و جہد کا علم گرنے نہیں دیا میں نے شہید بی بی کاعلم یا غریب میں اٹھا لیا تھا ، انہو ں نے کہا کہ میری جد و جہد غریب عوام کے لئے ہیں انہو ں نے کہا کہ شہید بی بی کاخواب پو را کرو ں گا ۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ شہید بی بی دسویں یو م شہا دت پرسندھ بھر میں عوام بی بی اور ان کے جا نثاروں کو خراج عقید ت پیش کر یں ۔ پیپلز پارٹی ضلع حید ر آباد کے صدر صغیر احمد قریشی نے کہا کہ کارکنا ن کی خو اہش ہے بلا ول بھٹو زرداری ہما رے درمیا ن وہ کافی وقت سے مصروف ہو نے کی وجہ سے کار کنا ن کو وقت نہیں سکے ۔ انشا ءاللہ وہ جلد ہی ہمارے ساتھ کراچی یا حیدر آباد میں ملا قات کر یںگے ۔ اس مو قع پرقاضی اللہ ، احسان ابڑو ، حید ر آبا د شا یا نی ، پاشا قاضی ، بر کت ۔۔۔، طاہر بلو چ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سجا ول میں ڈگری بو ائزکا لج گراﺅ نڈ پر وڈیو لنک کے ذریعے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں بی بی شہید مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاﺅ ں گا ۔ اس لئے 27 دسمبر کوبی بی شہید کی دسویں برسی میں بھر پور شر کت کر یں ۔ قبل ازیں جلسہ سے پی پی ضلع صدر صوبا ئی وزیر محمد علی خا ن ملکانی ، جنرل سیکر یٹری خصوصی معاون ، ریحا نہ لغاری ، حاجی محسن سندھی ، و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
بلا ول بھٹوزرداری