بھارت نے اسلام آباد سے 3سفارتی اہلکاروں کو واپس بلالیا‘ پاکستانی ایجنسی پر پھنسانے کا الزام

Dec 19, 2017

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے 3 اہلکاروں سے حساس معلومات اگلوانے کیلئے انہیں اپنے جال میں پھنسانے اور ہراساں کرنے کی کوششیں کرتی رہی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کے بھارتی ہائی کمشن میں لینگوئج ڈیپارٹمنٹ کے ان اہلکاروں کو بھارتی حکومت نے واپس نئی دہلی بلوا لیا ہے جہاں وزارت خارجہ میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان سے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں معاملہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھائے گی۔ تاہم بھارتی اخبار کی رپورٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوئی تبصرہ نہ کیا۔
بھارتی میڈیا

مزیدخبریں