زکریا یونیورسٹی کے شعبہ میں ورلڈ عربیک ڈے کے موقع پر ایک روزہ انٹرنیشنل عربی سیمینار کا انعقاد

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ عربی میں ورلڈ عریبک ڈے موقعہ پر ایک روزہ انٹرنیشنل عربی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہاکہ ا قوام متحدہ نے عربی کی اہمیت کے پیش نظر ۸۱ دسمبر ۳۷۹۱ میں اس کو آفیشل زبان کا درجہ دیا۔یونیسکو نے ۲۱۰۲میں ہرسال ۸۱ دسمبر کو عربی زبان کے دن کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا۔ بین الاقوامی سیمینار مصر سے پروفیسر اسماعیل سلامہ ، مکہ المکرمہ سے احمد بن مشعل ، مکہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر عبدالرحمن ، جامعہ اظہر مصر سے احمر بن محد الشرقاوی ، ہندوستان سے ڈاکٹر عبدالمنان بن محمد شفیق ، ولی خان مظفر اور پروفیسر رمزی الحبیب ، پروفیسر محمد بن عبداللہ ، ڈاکٹر عبدالماجد ندیم ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ ، پروفیسر ڈاکٹر ابو ذر ، ڈاکٹر عذراافضل ، ڈاکٹر رحمی عمران ، ڈاکٹر نصر اللہ نے خطاب کیا۔مقررین نے عربی زبان و ادب اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت اور اس کی تاریخ کے حوالے سے مختلف کتب کا تعارف کرایا۔ آج کے اس سیمینار میں طلباء طالبات نے اپنی اپنی کاوشیں پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...