عدلیہ سے گاڈ فادر جیسی آوازیں کسی جائیں تو کیا جواب نہیں آئیگا: عاصمہ جہانگیر

Dec 19, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس پاکستان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دلائل نہیں دیتے۔ وکیل رہنما نے سوال اٹھایا کہ اگر عدلیہ کی جانب سے گارڈ فادر جیسی آوازیں کسی جائیں گی تو کیا جواب نہیں آئے گا؟ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مناسب نہیں کہ جج شفافیت کے دلائل دیں۔ ان کے بقول عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ پارلیمنٹ کام نہیں کرے گی تو عدلیہ کو آنا پڑے گا۔ ہر کوئی اپنا اپنا کام کرے تو پھر ملک چلے گا۔ عزت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔ عزت کرائی نہیں جاتی۔
عاصمہ جہانگیر

مزیدخبریں