وقت سے پہلے انتخابات مہنگے پڑینگے، ایک جماعت حکم پر عمل کرتی ہے: مریم نواز

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف اس ماہ کے آخری ہفتے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف اپنی صاحبزادی کے سسرالی رشتے داروں کے شہر رحیم یار خان سے جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز شریف کے داماد راحیل منیر کو سیاست کے میدان میں اتارنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ خاندان کے بڑے کرینگے۔ قبل ازیں معروف مسلم لیگی خانوادہ چودھری جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف کا رحیم یار خان کی سیاست میں مسلم لیگ ن کی طرف سے مرکزی کردار رہا ہے۔ دریں اثنا نواز شریف بھی موٹروے پر کوٹ مومن کے مقام پر 27 دسمبر کو جلسہ کرینگے۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات مہنگے پڑیں گے، ایک جماعت خود فیصلے نہیں کرتی بلکہ جو حکم ملتا ہے اس پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت اپنی مرضی سے الیکشن مہم نہیں چلا رہی اور نہ ہی خود فیصلے نہیں کرتی ہے بلکہ جو حکم ملتا ہے اس پر عمل کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وقت سے پہلے انتخابات مہنگے پڑیں گے۔
مریم نواز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...