اسلام آباد (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ کو کوئی دبائو قبول نہیں کرنا چاہیے، جب لوگوں کی مرضی کے مطابق فیصلے نہیں آتے تو وہ تنقید کرتے ہیں، فیصلوں کو ماننا چاہیے، مہذب اور جمہوری معاشرے میں عدالتوں کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ ہی نہیں۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فیصلوں کو ماننا چاہیے، فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے تو انارکی اور انتشار یقینی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سب کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ میرٹ کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔
عدلیہ کو دبائو قبول نہ کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کرنے چاہئیں: سراج الحق
Dec 19, 2017