قومی ادبی ایوارڈ 2017ء کا اعلان کر دیا گیا

Dec 19, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی ادبی ایوارڈ 2017ء کا اعلان کر دیا گیا۔ کمال فن ایوارڈ 11رکنی کمیٹی کے تحت منتخب کردہ افراد کو دیا گیا۔ بیسواں کمال فن ایوارڈ سندھی‘ اردو اور انگریزی کے رائٹر امیر جلیل کے نام رہا۔ اردو نثر کیلئے بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ ناصر عباس نیئر کو دیا گیا۔ پنجابی زبان کیلئے سید وارث شاہ ایوارڈ پروین ملک کو دیا گیا۔ سندھی زبان کیلئے شاہ عبداللطیف بھٹائی ایوارڈ ڈاکٹر غلام علی الانا کے نام رہا۔ پشتو زبان کیلئے خوشحال خان خٹک ایوارڈ سید طاہر بخاری کو دیا گیا۔ بلوچی زبان کیلئے مست توکلی ایوارڈ اے آر داد کو دیا گیا۔ سرائیکی زبان کیلئے خواجہ غلام فرید ایوارڈ شاعر و ادیب رفعت عباس کو دیا گیا۔ براہوی زبان کیلئے تاج محمد تاجل ایوارڈ عبدالقیوم بیدار کو دیا گیا۔

مزیدخبریں