لاہور (خصوصی نامہ نگار) محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدےر خان نے کہا ہے کہ عقیدہ¿ ختم نبوت پرہماری جان ،مال ،عزت وآبرو سب کچھ قربان ہے حلف نامے والے مسئلہ پر غلطی نہیں بدمعاشی ہوئی ہے جس کو شمع رسالت کے پروانوں نے ناکام بنادےا ۔وہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ سے فون پر گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے خلاف سازشوں کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہےے کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں ! عبداللطےف خالد چیمہ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ میرے انتقال کی خبر پھیلانے والوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے میں جب تک زندہ ہوں۔ اسلام اور وطن کی محبت کے ساتھ زندہ ہوں۔