پائیدار امن کیلئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: ساجد نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ چرچ پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجہ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں بلکہ یہ ملک دشمن خونی درندے اسلامی اور انسانی اقدار سے عاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اور دفاع وطن کے لیے قربانیاں دینے والے سو ل اور فوجی پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ملک میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا۔شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خودکش حملہ میں ملوث ذمہ داران کو تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم کرسچن برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن