راولپنڈی (نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی بے حسی اور بیوروکریسی کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافیوں پر سنئیر سکول اساتذہ آج (19دسمبر) بروز منگل کو سول سیکرٹیریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔یہ مظاہرہ ایکشن کمیٹی پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر کیا جا رہا ہے۔مظاہرہ کی قیادت چیئرمین ایکشن کمیٹی حافظ عبدالناصر ،یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے کنوینر طارق محمود،توقیر احمد بٹ،عبدالعزیز گجر،محمد صدیق گل، ملک ندیم لطیف ،میاں طارق اور دیگر سینئر اساتذہ قائدین کریں گے۔ چیئرمینایکشن کمیٹی حافظ عبدالناصر کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ حکومتی بے حسی اور بیوروکریسی کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافیوں پر کیا جا رہا ہے۔گذشتہ دو سالوں سے گریڈ19اور20میں پروموشن نہیں کی جارہی گریڈ17،18میں ہزاروں خالی اسامیوں کے باوجود ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔ متعدد اساتذہ پروموشن کا حق لئے بغیر 60سالہ مدت ملازمت کی تکمیل پرریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔گذشتہ سال سے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ پر عائد بلاجواز انکوائریزکا خاتمہ نہ کیاجانا محکمہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا عموماََ پنجاب حکومت تین سال بعد کنٹریکٹ والوں کو مستقل کردیتی ہے مگر ان کو مستقل نہ کیا جاناگہری تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب بھی بیوروکریسی نے روائتی سست روی کا مظاہرہ کیا تو تعلیمی امن کی ضمانت مشکل ہوگی۔
سنئیر سکول اساتذہ آج سول سیکرٹیریٹ کے سامنے مظاہرہ کریں ، حافظ عبدالناصر
Dec 19, 2017