بھارت: آندھرا پردیش حکومت نے خواجہ سراﺅں کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دیدی

Dec 19, 2017

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اندھرا پردیش کی حکومت نے خواجہ سراﺅں کی سماجی ترقی کے لئے نئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت انہیں پنشن ‘ راشن کارڈ رہائش کے لئے جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خواجہ سراﺅں سے متلعق پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی پنشن کے طورپر 18 سال سے بڑی عمر کے ہر خواجہ سرا کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ اس سکیم سے ریاست کے 26 ہزار خواجہ سراﺅں کو فائدہ پہنچے گا۔ اندھرا پردیش کے وزیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پالیسی پر کابینہ میں تفصیل سے غور کیا گیا ہے‘ اس میں بہتری کے لئے معاشرے کے ہر طبقے سے رائے لی جائے گی۔ پالیسی کے تحت حکومت پبلک مقامات جیسے شاپنگ مالز اور سینما ہالز میں خواجہ سراﺅں کے لئے خصوصی ٹوائیلٹس تعمیر کرے گی۔اس کے علاوہ دیگر سٹوڈنٹس کی طرح خواجہ سرا طالب علموں کا بھی سکالر شپ کے ساتھ ساتھ رعایتی بس پاسز بھی دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نائیڈو سرکار نے خواجہ سراﺅں کو جنسی ‘ ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے سے بچاﺅ کے لئے رواں سال اپریل میں اندھرا پردیش ہیجڑ ویلفیئر بورڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی خواجہ سرا

مزیدخبریں