سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ میں ساڑھے 41 ارب روپے کمی‘ 100 انڈیکس 261 پوائنٹس گر گیا

Dec 19, 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں41 ارب 50 کروڑ55 لاکھ 78 ہزار185 روپے کی کمی ہوئیجبکہ تجارتی حجم میں بھی6 ارب44 کروڑ69 لاکھ 46 ہزار128 روپے کی مندی ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں8 کروڑ97 لاکھ 21 ہزار 640 حصص کی کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پی ایس ایکس میںمندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 261.92 پوائنٹس کی کمی سے 38383.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی195.88 پوائنٹس کی مندی سے 19084.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں145.70 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 657.70 پوائنٹس کیمندی رہی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس57.20پوائنٹس کی کمی سے 14100.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 153.96پوائنٹس کیمندی سے 19492.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میںپی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 136.37 پوائنٹس کی کمی سے 19638.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر326 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 75 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،237 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر5 کروڑ45 ہزار760 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم2 ارب67کروڑ 1 لاکھ 59 ہزار931 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل82 کھرب 42 ارب 43 کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار 257 روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 93 کروڑ1 لاکھ 7 ہزار72 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 105 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ ایککروڑ 47لاکھ 25 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں