مسلم لیگ ن کی تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی

Dec 19, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی ۔ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد علی میاں کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ ، چیئرمین بابر محمود ، صدر عرفان اقبال شیخ،جنرل سیکر ٹری شاہد نذیر ، ، آغا ذوالفقار،باﺅ بشیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں محمد علی میاں نے تاجروں کو حمزہ شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجروں کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ اجلاس کے شرکاءنے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ملک کو آگے لے جانے کےلئے جاری پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں