لاہور (پ ر) ڈیسکون کی چالیسویں سالگرہ کے سنگ میل کو عبور کرنے پر ڈیسکون کے مرکزی دفتر واقع لاہور میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیسکون رزاق داﺅد نے کہا ہم اس مقام پر اپنے ماضی کے شاندار کام کی وجہ سے ہی کھڑے ہیں۔ ڈیسکون پاکستان کے ملٹی نیشنل اداروں میں صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور پاکستان کے نوجوان بزنسمین کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔ڈیسکون یہ تمام کامیابیاں اپنی ٹیم اور سٹاف کی اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے ہی حاصل کر پائی۔ انہوں نے ڈیسکون کے ملازمین کا چالیس برسوں کی سخت محنت اور کمٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیسکون کے ملازمین ہی اس ادارے کے اصل بانی ہیں۔ اس موقع پر مشہور موٹیویشنل سپیکر‘ منیبہ مزاری نے بھی گفتگو کی اور حاضرین کو بتایا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں مشکلات کا سامنا کیسے کیا جا سکتا ہے۔ حاضرین کیلئے کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مشہور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ڈیسکون کی چالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
Dec 19, 2017