منشاءاللہ بٹ کا استنبول میں صاف پانی پلانٹس کا دورہ، حکام کی بریفنگ

Dec 19, 2017

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے ترکی کے شہر استنبول میں بے حد مصروف دن گزارا۔ وفد کے ہمراہ شہر بھر کو صاف پینے کے پانی کے پلانٹس کا دورہ کیا،اور اس عظیم پراجیکٹ پر سیر حاصل معلومات لیں ترکی کے اعلیٰ حکام نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبہ کے ذریعے عوام کو صاف پینے کا پانی باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے اور اسے قطعی ضائع نہیں ہونے دیا جاتا ہے۔ جبکہ گھر کے دیگر استعمال کے لئے پانی کے لئے ایک پراسس بنایا گیا ہے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ خادم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب حکومت اور استنبول میونسپلٹی کے مابین واٹر سیکٹر ، ٹریفک مینجمنٹ اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں تعاون سے پنجاب بھر میں سہولیات کی فراہمی یقینی بن جائیں گی۔ترکی کی طرف سے پنجاب کے عوام کو دی جانے والی سہولیات کو باہمی تعاون سے پنجاب بھر میں ہنگامی بنیادروں پر عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

مزیدخبریں