لاہور ( نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویرات کوہلی بیٹنگ، حسن علی بولنگ اور محمد حفیظ کی ٹاپ آل رائونڈر پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقی سرفہرست جبکہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 114,144 تیسرے اور چوتھے نیوزی لینڈ 111پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بھارتی بلے باز روہت شرما نے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔بولروں کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی 759پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آل رائونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پوزیشن برقرار ہے ۔