لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے ٹیلی فون پر صدر پی ایچ ایف برگیڈئر خالد سجاد کھوکھر کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فرحت خان نے اپنی دفتری اور ذاتی مصروفیات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس استعفیٰ کے پس پردہ قومی ہاکی ٹیم کی چیمئنز لیگ میں ناقص کار کردگی تھی جس میں ٹیم جاپان جیسی ٹیم سے بھی شکست سے دوچار ہوئی۔ فرحت خان کے مطابق آئندہ برس قومی ہاکی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں، میرے لئے وقت نکالنا مشکل ہو گا۔۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے جرمنی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کرسچین بلانگ کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی کوچ اگلے ماہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ وابستہ ہو جائیں گے ۔
پی ایچ ایف کا غیر ملکی کوچ سے معاہدہ فرحت خان نے عہدے سے استعفی دیدیا
Dec 19, 2017