لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ محمد عرفان پیش نہ ہوسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے شاہ زیب حسن کیخلاف ٹریبونل میں دائر کیے گئے کیس میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے شاہ زیب حسن کیخلاف گواہی دینی تھی جو ان کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک ریکارڈ نہیں ہوسکی۔ ٹریبونل نے محمد عرفان کی ٹی ٹین لیگ میں مصروفیات اور تاحال وطن واپس نہ پہنچنے پر کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔