لاہور(سپورٹس رپورٹر) بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انعامی رقم سے تاحال محروم ہے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک برس گزرجانے کے باوجود انعامی رقم کا انتظار ہے۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے پیسے نہیں دیئے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ورلڈ کپ2017 کا فائنل کھیلنے پر 20لاکھ روپے کی رقم دی تھی جو پلیئرز تک نہیں پہنچی۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد ادریس سلیم کونسل کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ ادریس سلیم نے الزام عائد کیا ہے کہ انعامی رقم کا مطالبہ کیا تو ٹیم سے باہر کردیا گیا، انعامی رقم پر کھلاڑیوں کا حق ہے۔ ادریس سلیم نے ویڈیو پیغام میں چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل ہے۔
.ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تاحال انعامی رقم سے محروم
Dec 19, 2017