شارجہ(صباح نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ٹی ٹین کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 10سے ٹی 20کے دبائوکو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ ہم ٹی ٹین کرکٹ سے ڈاٹ بالز کرانا سیکھیں گے جس سے اعتماد مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ٹی ٹین فارمیٹ بیٹسمینوں کیلئے سمجھتے ہیںلیکن حقیقت میں بالرز بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اس فارمیٹ میں بلے بازوں پر دبابہت زیادہ ہوتا ہے۔ ٹی ٹین کرکٹ میں بالرز کو زیادہ سے زیادہ ڈاٹ گیندیں کرانے کی کوشش کرنا ہوتی ہیں لیکن اس کے برعکس ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں رنز کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ مراٹھا عربینز کی نمائندگی کرنے کے دوران کوچ وسیم اکرم سے کافی سیکھنے کو مل رہا ہے، وسیم اکرم نے انہیں ہر گیند کی اہمیت سے آگا ہ کیا ہے اور ان سے بالنگ کی ورائٹی ، یارکرز اور مختلف رفتار سے بال پھینکنے کے بارے میں سیکھنے کو ملا ہے ۔