لیبیا ، مصراتہ شہر کے میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا

طرابلس (آئی این پی)لیبیا کے تیسرے سب سے بڑے شہر مصراتہ کے میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مصراتہ کے میئر محمد ایشتیوی کی کار کا اس وقت پیچھا کیا، جب وہ مصراتہ ایئرپورٹ سے نکلے ہی تھے۔ ایشتیوی ترکی سے واپس لیبیا پہنچے تھے۔ حملہ آوروں نے شہر میں ان کی کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔

ای پیپر دی نیشن