اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے اپنے ملازمین کو صحت مندانہ تفریح فراہم کرنے کے سلسلے میں ـــ ’’ سپورٹس گالا 2017 ‘‘ کا انعقاد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کیا گیاجس میں ملازمین اور ان کے اہلِخانہ نے انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لیا ۔چیف ہیومن ریسورسس آفیسر سید مظہر حسین ، ایگزیکٹوز افسران ، ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کے ابتدائی مراحل اختتام کو پہنچے۔ بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، سکواش، لان ٹینس اور کرکٹ کی فاتح ٹیم کو گرینڈ فنالے میں انعامات اور ٹرافی دی گئی۔ کرکٹ میچ مختلف ٹیموں کے درمیان سپورٹس مین شپ کے جذبے سے کھیلے گئے ۔جس میں چیف ایگزیکٹو ، اور سینئر منیجمنٹ نے اپنے سٹاف کے ہمراہ حصہ لیا ۔ مقابلے کی صحت مند فضاء ،ایف نائن پارک کی قدرتی خوبصورتی اور دلکش ماحول نے مقابلوں سے متعلق جوش و خروش کو جنم دیا۔پی ٹی سی ایل کے افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں اپنے اہلخانہ سمیت کرکٹ کے دلچسپ مقابلوںسے لطف اندوز ہوئے۔ میچوں کے اختتام پر مقابلوں میں شریک اور فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ سخت مقابلوں کے بعدپی ٹی سی ایل نارتھ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔پی ٹی سی ایل ملازمین کے اہلخانہ کے لیے تفریحی کھیل اس تقریب کا نمایاں حصہ رہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران چیف ہیومن ریسورسس آفیسر سید مظہر حسین نے کہا ’’ پی ٹی سی ایل نے ہمیشہ اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی قدر کرتے ہوئے ان کے لیے صحت مند اور دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے میں حوصلہ افزائی کر تے ہیں ۔ منیجمنٹ کے اس قابلِ تعریف اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایاکہ سپورٹس گالہ ۲۰۱۷ پورے ملک میں منعقد کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کو یہی اصول دوسرے کارپوریٹ اداروں سے ممتاز رکھتی ہے کہ ’ اس کی تنوع میں اتحاد ہے ‘ ۔ وسیع پیمانے پر ثقافتوں ، نسلی اور جغرافیائی پس منظر کی نمائندگی کرنے والے ملازمین پی ٹی سی ایل کو ترقی کی نئی بلندیوں میں لے جانے کے لیے متحرک طور پر کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک کمپنی کے طور پر ہم اپنے ملازمین کے مورال بلند کرنے والی صحت مند سرگرمیاں اور پی ٹی سی ایل ملازمین کے اہلخانہ کو ایک دوسرے کے ساتھ گل ملنے کا موقع فراہم کرتی رہے گی ‘‘