آرمی چیف کی سینیٹ ہول کمیٹی اجلاس میں شرکت کےلئے پارلیمنٹ ہاﺅس آمد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے۔ ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا‘ ڈی جی ملٹری آپریشن نے صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکی پالیسی اور اس کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ ڈی جی ملٹری آپریشن صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاءکی جو پالیسی تھی اس کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس سے قبل ایوان بالا کے تمام اراکین پر مشتمل کمیٹی آف دی ہول سینٹ 19مئی 2015 کو تشکیل دی گئی تھی کمیٹی کا پہلا اجلاس 20مئی 2015 کو ہوا تھا کمیٹی کا مقصد کسی بھی معاملے پر تمام اراکین کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں قومی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن