لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف ،شہباز شریف، رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کی پوری حکومت 31 دسمبر تک مستعفی ہوکر خود کو قانون کے سپرد کردے ورنہ 31 دسمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے. انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی مرضی کے بنچ بناتے ہیں لیکن ہم وہ بنچ چاہتے ہیں جو انصاف فراہم کرے،یہ لوگ آدھے پاگل ہوچکے ہیں ، اب پورے پاگل ہوکر دیوار پر ٹکریں ماریں گے، چند دنوں کی بات ہے شہباز شریف اور نواز شریف گھسیٹے جائیں گے. ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر شہباز شریف کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، 14 بے گناہوں کی لاشیں گرا کرسمجھا گیا کہ کوئی انصاف نہیں ہوگا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کریں گے ۔