پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی، سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتے ہیں, ایران کوایٹمی طاقت بننے نہیں دیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کو درپیش شدید عالمی خطرات کی نشاندہی سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کیا.ان کا کہنا تھا کہ پُرتشدد انتہا پسندی اور اسلامی قدامت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سوشل میڈیا پر خصوصی نظر رکھی جائے گی .انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے دہشت گردوں کا قلع قمع کرے گا جو اس کے علاقے سے دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں, امریکہ پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سالانہ کروڑوں ڈالر امداد دیتا ہے . ڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خوش حالی کے حصول کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پہ نہیں لگایا جا سکتا,جو قوم معاشی سکیورٹی کے لیے قومی سکیورٹی کو قربان کرتی ہے وہ بالآخر دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے. انہوں نے کہا کہ سرحدی نظام کو جدید بنایا جائے گا ,ویزہ سسٹم میں موجود سقم بھی دور کئے جائیں گے.

ای پیپر دی نیشن