فیصلوں کو سامنے رکھیں تو دہرے معیار کا پتا چل جائے گا، ہم بھیڑبکریاں اورپاگل ہیں جواس طرح کےفیصلےقبول کرلیں: سابق وزیراعظم نواز شریف

Dec 19, 2017 | 19:28

ویب ڈیسک

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف خوب گرجے برسے . بولے  دونوں فیصلے سامنے رکھ لیں پتہ لگ جائے گا کتنے دہرے معیار ہیں ، مجھے پتا نہیں میں نے قومی خزانے کو کیا نقصان پہنچایا، خیالی تنخواہ میرا اثاثہ بن گئی، جس نےخودتسلیم کیا اسے کہا جا رہا ہے کہ اثاثہ نہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئے ملک بنایا گیا تھا، شک کافائدہ دیےبغیروزیراعظم کو ہٹادیاجاتاہے جو تنخواہ میں نے لی ہی نہیں اسے میرااثاثہ بنادیاجاتاہے.

نواز شریف نے اس موقع پر عدل بحالی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک چلے گی توملک درست ہوگا، پاکستانی قوم اب اس مذاق کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ، ہر کسی کےلیے قانون کاایک ہی سکہ چلے گا، سپریم کورٹ کےآگےتحریک انصاف کانہیں انصاف کاترازوہوناچاہئے ، ہم بھیڑبکریاں اورپاگل ہیں جواس طرح کےفیصلےقبول کرلیں ، فیصلے کےسامنے بندھ باندھ کر کھڑے ہونگے،عوام کےپاس جائیں گے.

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹروں کو کس نے گلے میں ہار پہنایا، کس کے دباؤ پرمشرف سے حلف لیا اور دیا گیا؟ جس نے خود تسلیم کیا اسے کہاجارہاہے اثاثہ نہیں ، نہ ایسےملک چلے گااورنہ نظام اورنہ ہم تسلیم کرینگے, 70سال میں ملک کیساتھ مذاق ہوتا ہے، دوہرےمعیار اور انصاف کا خون نہیں چلےگا.

 

 

مزیدخبریں