نوازشریف کے بیان ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان چودھری منظورنے کہا ہے کہ نوازشریف کا عدل اور انصاف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، نوازلاڈلے نے پہلے "ذاتی عدلیہ" کیلئے تحریک چلائی اور اب "ذاتی عدل "کیلئے نظام کوتباہ کرنے پر تلے ہیں. ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورنون لیگ آدھا آدھا اوراپنی مرضی کا سچ بول رہی ہیں، پیپلزپارٹی حدیبییہ اور نیازی سروسزجیسے فیصلوں سےمطمئن نہیں اورپورا سچ بول رہی ہے، چند پیشیوں پرچیخنے والا لاڈلا یاد کرے کہ اس نے محترمہ شہید اوران کے بچوں کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا. چودھری منظورکا کہنا ہے کہ نئے لاڈلے عمران نیازی کو مشرف کی طرح وہ کچھ دے دیا گیا جو اس نے مانگا بھی نہیں، بابے نے مشرف کو ترمیم کے نام پر آئین کے ساتھ کھلواڑ کا حق دیا، مشرف کے ریفرنڈم کے ساتھی عمران نیازی کے خلاف الیکشن کیمشن کی تحقیقات پر قدغن لگا دی۔ ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نون لیگ اور پی ٹی آئی خود کرپشن اور سازشوں کے کیچڑ میں لتھڑی ہوئی ہیں اور اب بھی الزام پہ پی پی لگاتی ہیں، شہادتیں دینے والوں پر الزام لگانے والے" لاڈلوں" کا اصل چہرا قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔