قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نکتہ اعتراض پر کہنا تھا نواز شریف کواس تنخواہ پر نکال دیاگیا جو انہوں نے لی ہی نہیں ، ایسے ہی کیس میں عمران خان کے 1997ء کے کاغذات تک نہیں جایاگیا، جہانگیر ترین کو نااہل کیاگیا لیکن کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی ، نواز شریف کے معاملے پر آخر تک کیوں جانے کی ضرورت محسوس ہوئی، قانونی حلقے اس فیصلے کو ماننے کے لیے تیار نہیں. انہوں نے کہا ایک ضابطہ نواز شریف پر لاگو ہوتا ہے تو وہی عمران خان پر کیوں لاگو نہیں ہوتا، کیا اچھے بابے ایسا کرتے ہیں، فیصلوں سے نا انصافی نظر آئے گی تو لوگ باتیں کریں گے . وزیر نجکاری دانیال عزیزنے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی صرف فضا بنائی گئی لیکن یہ جھوٹ سے زیادہ کچھ نہیں، سندھ میں پی پی حکومت نے نیب کا قانون ختم کردیا، یہ کیسی احتساب کی فضا ہے . انہوں نے کہا کہ 450 افراد اور پیراڈائز لیکس کا معاملہ کدھرگیا کیا, احتساب صرف نواز شریف کا ہونا تھا۔
شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا جبکہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہاہے، بابے ایسے فیصلے کریں گے تو سوال تو اٹھیں گے: سعد رفیق
Dec 19, 2017 | 22:39