لاہور( اپنے نامہ نگار سے)مقامی سیشن عدالت نے ادھار کی رقم واپس مانگنے کے تنازعہ پر سری پائے کی دکان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ کی عدالت میں المشہور پھجا سری پائے پر فائرنگ کرنے والے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔