لاہور (نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی ویجی لینس ٹیم نے سی ٹی او آفس کے باہرکارروائی کرتے ہوئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کے ایک رکن کو گرفتارکر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم اجمل اور اس کا ساتھی عمران ڈرائیونگ لائسنس کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس اور فائل بنوانے کے پیسے بٹورتے تھے،ویجی لینس ٹیم نے شہری کی شکایت پر کارروائی کر کے ملزم اجمل کو گرفتار کر لیا ۔جس کی جیب سے جعلی پریس کارڈ بھی برآمد ہوا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج، تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔