فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ اور فیض پور کے قریب شادی ہال کے باہر جیب تراشوں نے تین افراد امجد، امین اور خاتون کو ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ باراتیوں نے جدوجہد کرکے پانچ جیب تراشوں احسان، نعمان اور دانی وغیرہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔