فیروزوالا سے 3 خواتین اغوا

فیروزوالا (نامہ نگار) کالاخطائی روڈ کی آبادی گول میں وحید اور افضال نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی جواں سال بیٹی (ص) کو اغوا کر لیا۔ فرار ہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے مغویہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں دو عورتوں بشریٰ بی بی اور رسولاں بی بی نے ساتھی کی مدد سے محلہ دار کی جواں سال بیٹی (ر) کو اغوا کرنے کے بعد غائب کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔لاہور شرقپور روڈ کی آبادی رانا بٹھی میں ندیم اور قاسم ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ش) کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔

ای پیپر دی نیشن