لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابقہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمپنیوں میں استحقاق سے زائد تنخواہیں وصول کرنے کے معاملے پر ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک اور چیف آپریٹنگ افسر اکبر ناصر خان نے اضافی تنخواہیں واپس کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی۔ دونوں افسروں نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور وزیراعلی کی منظوری کے بعد تعینات کیا گیا، کسی قسم کی اضافی تنخواہ وصول نہیں کی، جتنی تنخواہ لی قانون کے مطابق لی۔
ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ افسر سیف سٹیز اتھارٹی نے اضافی تنخواہیں واپس کرنے سے انکار کر دیا، سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
Dec 19, 2018