چین سپرپاور، 2019ء میں پیوٹن پر حملہ، ٹرمپ بہرہ ہو جائیگا بلغارین نابینا خاتون کی ایشیا میں ایک اور تباہ کن سونامی کی پیشگوئیاں

Dec 19, 2018

نیویارک (نیٹ نیوز) بابا وانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی پیش گوئیاں کرنے والی نابینا خاتون نے 2019ء میں امریکی و روسی صدور سمیت یورپ اور ایشیا کے لئے بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ بابا وانگا نے پیوٹن پر قاتلانہ حملہ اور مریکی صدر ٹرمپ کے پراسرار بیماری کا شکار ہو کر قوت سماعت سے محروم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ 2019ء میں ایشیا میں ایک اور طاقتور سونامی اور یورپی یونین میں ٹوٹ پھوٹ کے علاوہ شہاب ثاقب کے روس سے ٹکرانے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ بابا وانگا 1996ء میں انتقال کر چکی ہیں۔ برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کی گئی بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو ان کی سکیورٹی ٹیم کا اہلکار انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔ ٹرمپ کے بارے میں بابا وانگا کا کہنا تھا 2019ء میں وہ پراسرار بیماری کا شکار ہو جائیں گے جس میں وہ قے آنے سے کمزور ہو جائیں گے۔ ان کے کانوں میں بھنبھناہٹ ہوتی رہے گی اور وہ قوت سماعت سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ محرومی انہیں ذہنی صدمے سے بھی دوچار کر دے گی۔ 2004ء میں سونامی کی پیش گوئی کرنے والی وانگا نے ایشیا میں ایک اور سونامی کا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس سونامی میں پاکستان، بھارت، جاپان اور انڈونیشیا سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔ وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ 2019ء میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور شہاب ثاقب روس سے ٹکرا جائے گا۔ بابا وانگا کی گزشتہ پیش گوئیوں میں 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ اور 2004ء میں سونامی، 2010ء میں سیاہ فام امریکی شہری کا امریکی صدر بننا اور اسی سال عرب دنیا میں تحریکوں کا اٹھنا اور 2018ء میں چین دنیا کی سپر پاور بن جانا شامل ہیں۔ پیش گوئیوں کے مطابق 2043ء میں مسلمان یورپ پر غالب آ جائیں گے اور خلافت قائم ہو گی جس کا مرکز روم ہو گا۔ بلغارین خاتون کی پیش گوئی کے مطابق 2154ء میں جانور آدھے انسان بن جائیں گے اور 5079ء دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزیدخبریں