کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس193.36 پوائنٹس کی کمی سے 38115.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں ایک ارب 18 کروڑ 18 لاکھ 83 ہزار459 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی ایک ارب 34 کروڑ 49 لاکھ 19 ہزار 131 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں2 کروڑ 37 لاکھ 96 ہزار 730 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںحصص کی خرید و فروخت میں ملا جلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 193.36 پوائنٹس کی کمی سے 38115.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 151.86 پوائنٹس کی مندی سے 18063.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 4.83 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 409.14 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 146.28 پوائنٹس کی کمی سے 13468.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 304.50 پوائنٹس کی مندی سے 17619.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس -کے ایم آئی 88 پوائنٹس کی کمی سے 18750.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 194 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔