اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 2019میں نواز شریف اور آصف زرداری کی منزل اڈیالہ جیل ہوگی۔ اڈیالہ جیل جا کر ان کے پاس حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کیلئے وقت ہوگا اپوزیشن کے پاس حکومت کو گرانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے،عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو مسئلہ افغانستان حل کر سکتے ہیں۔دنیا اور خطے کے امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اب امریکہ کی باری ہے کہ وہ دنیا اور خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔امریکہ کے افغا نستام میں عمل کیلئے ڈومور کرنا ہوگا۔موجودہ حکومت پر عوام اپنا اعتماد دکھا چکے ہیں۔دنیا اور خطے کے امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے، افغانستان اور خطے میں امن کیلئے امریکہ ڈو مور کرے،عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو مسئلہ افغانستان حل کر سکتے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ مسئلہ افغانستان کے حل کیلئے مذاکرات کی بات کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ مسئلہ افغانستان کے حل کیلئے مذاکرات کی بات کی ہے۔ اس سے قبل بھی عمران خان نے مذاکرات کی بات کی جس پر ان کو طالبان خان تک کہا گیا لیکن آج ساری دنیا عمران خان کی بات مان رہی ہے اور امریکہ بھی مذاکرات کی میز پر آنے کی باتیں کر رہا ہے۔ عوام کے حکومت پر شکوک و شبہات ختم ہو چکے ہیں کیونکہ عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ حکومت دیانتدار اور کام کرنے کیلئے پر عزم ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔ ملک میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے جو اپنے منتقی انجام تک پہنچے گا۔نقاز شریف اور آصف زرداری کچھ بھی کر لیں۔