ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ بدلنے کے لیے تیار

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) 26دسمبر کا دن ایشین ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہوگا کیوں کہ اس دن ایشیا کی تینوں بڑی ٹیمیں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 141تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان ،بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ہی دن ٹیسٹ کھیلیں گی۔پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جو ہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلے گی ، بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی کپتانی میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن کے تاریخی گراونڈ پر چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا مقابلہ کھیلے گی ، سری لنکن ٹیم دنیش چندیمل کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ کے مقام پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا تیسرا مقابلہ کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن