لاہور (نمائندہ سپورٹس )سابق کپتان یونس خان کہتے ہیں کھلاڑیوں کو اپنی بنیاد مضبوط بنانی چاہیے،وہ جلدآوٹ ہو جاتے تھے لیکن انہوں نے اپنی اس خامی پر قابو پایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں پی سی بی اکیڈمی میں خواتین کرکٹرز کولیکچر دیا جس میں سو سے زیادہ کھلاڑی اور 15کوچز بھی موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں کہاکہ جب وہ وکٹ پر جاتے تھے تو ان کیلئے ابتدائی چھ سے سات گیندیں کھیلنا بہت دشوار ہوتا تھا۔ کھیل سے زیادہ زندگی کا پریشر لینے کی عادت ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹرز حساس ہوتی ہیں،کوچز کوچنگ کے دوران ان کا خاص خیال رکھیں، ان کی کوچنگ کے لیے کوچز کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، لڑکیاں جب میدان میں آ گئیں ہیں تو انہیں بھی بہت قربانیاں دینا ہوں گی۔
جلد آوٹ ہو جاتاتھا لیکن اپنی خامی پر قابو پایا:یونس خان
Dec 19, 2018