دورہ جنوبی افریفہ فخر زمان، محمد عباس شادات خان ان فٹ، آج سے پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک

لاہور (نمائندہ سپورٹس )جنوبی افریقی قصبے بینونی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا، کھلاڑیوں نے جم کرپریکٹس کی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ میں بینونی پہنچنے کے بعد ماحول سے ہم آہنگی کیلئے کوشش شروع کردیں۔بینونی کے ویلو مور پارک میں پاکستانی کھلاڑیوں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں۔ جنوبی افریقہ کے دورہ کے لیے جوہانسبرگ میں موجود قومی کھلاڑی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان، فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے، محمد عباس کندھے اور شاداب گروئن انجری سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پاسکے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان اور محمد وسیم آج سے شروع ہونے والا تین روزہ پریکٹس میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ اوپنر فخر زمان کی بھی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔قومی ٹیم آج سے ساؤتھ افریقن انوی ٹیشن الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے لیے کھلاڑی بینونی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ دورہ جنوبی افریقا کے دوران پاکستان کو پروٹیز کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔ ٹیم پاکستان نے جنوبی افریقہ الیون کے خلاف جیت کر مشکل سیریز کا دباؤ کم کرنے پر نظریں جما لیں۔ یو اے ای کے اپنے سیکنڈ ہوم گراؤنڈ کے بعد اب پروٹیز کا دیس، سیمنگ اور باؤنسی وکٹوں پر مشکل امتحان کے لیے سخت جان مشقیں جاری ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ الیون کے درمیان واحد پریکٹس میچ دن ایک بجے شروع وہ گا۔انیس سے اکیس دسمبر تک شیڈول مقابلے میں کھلاڑی وارم اپ ہوں گے، موسم، وکٹوں اور حریف کھلاڑیوں کے تیور جانیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...