لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالرلیونل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہیں 2017-18ء سیزن کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے زیادہ مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، پرتگالین فٹ بالر نے چار بار ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔میسی نے کہا کہ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، جب میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تو اتنی کامیابیاں ملنے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھااور پروفیشنل فٹ بال کھیلنا خواب تھا، اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کروں۔
لیونل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی
Dec 19, 2018