کویت سٹی(عبدالشکور ابی حسن سے)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل میچ ٹائی‘کویت اور عمان کی ٹیمیں ٹرافی کی یکساں حقدارپایں ۔دونوںٹیمیں مقررہ اووروں میں 131 ،131 رنزبناسکیں۔دونوں ٹیمیں آئی سی سی انڈر 19 ڈویژن ون کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔یہ ٹورنامنٹ اپریل 2019 میں ملائشیا میں کھیلا جائے گا جس میں کویت ‘نیپال ،ملائشیا ،سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شریک ہونگی۔فاتح ٹیم ورلڈ کپ انڈر 19 کیلئے کوالیفائی کر جائیگی۔