پی ٹی سی ایل نے کوئٹہ سینٹرل اور سٹی ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

اسلام آباد)کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین کو تیز رفتار اور لامحدود انٹر نیٹ فراہم کرنے کے لئے کوئٹہ میں سینٹرل اور سٹی ایکس چینجز اپ گریڈ کردیے۔نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت، پی ٹی سی ایل ملک بھر کی 100 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف عمل ہے، ان میں سے اب تک 53 ایکس چینجز کواپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ عبدالظاہر اچکزئی ، ریجنل جنرل منیجر، پی ٹی سی ایل، کوئٹہ ،نے اس موقع پر کہا: ’’ ہمارے نزدیکNTP کی خصوصی اہمیت صارفین کو ترجہی بنیادوں پر بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور کوئٹہ میں NTP کے تحت اپ گریڈ یشن کا عمل اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم بہتر سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہیں، اس منصوبے نے پہلے سے ہی بہت مثبت نتائج ظاہر کرنا شروع کردیئے ہیں۔، اورصارفین کی شکایات میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔‘‘نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن کے بعد پی ٹی سی ایل اب صارفین کو mbps 100 کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز فراہم کر سکتا ہے۔ صارفین حقیقی ڈیجیٹل طرز زندگی کے لیے اب نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن کی بدولت اور قابل قدر آضافی سہلولیات مثلاً، ملٹی پل آئی پی ٹی وی (Multiple IPTV)، اسٹیٹک آئی پی (Static IP) ، اور اسمارٹ آئی (کیمرہ ریکاڈنگ ) کے منفر د تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔پہلے سے بھی زیادہ ڈیجیٹلی کنیکٹڈ پاکستان کے عزم کے ساتھ ، کمپنی اپنے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے قابل اعتماد نیٹ ورک فراہم کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...