اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری کمشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ 3 اداروں کی نجکاری پر نظرثانی کی سفارش کر دی۔ ان میں کھڑاکول پاور پلانٹ، سروسز ہوٹل لاہور، ماڑی پٹرولیم کمپنی شامل ہیں۔ تینوں اداروں کی سفارشات کابینہ نجکاری کمیٹی میں پیش کرنے کی تجویز دی گئی۔ متعلقہ وزارتوں نے ان اداروں کی نجکاری روکنے کی تجویز دی ہے۔ بورڈ نے قوانین میں بھی ترمیم کی منظوری دیدی۔ ترامیم فنانشل ایڈوائزرز کی تعیناتی کیلئے کی گئی ہیں۔
لاکھڑا پاور پلانٹ، سروسز ہوٹل، ماڑی پٹرولیم کی نجکاری پر نظرثانی کی سفارش
Dec 19, 2018