اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوںکی مالی معاونت روکنے سے متعلق نیکٹا نے بریفنگ دی دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے نیکٹا کی حکمت عملی منظور کر لی گئی۔ نیکٹا کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ قانون سازی کی جائے گی۔ کیش سمگلنگ کیلئے ایف بی آر کی حکمت عملی کی منظوری دیدی گئی اسد عمر نے ہدایت کی کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے اجلاس میں ایف ایم یو کی منی لانڈرنگ پر تین سالہ رپورٹ پیش کی گئی۔